Thursday, April 18, 2024

ایڈونچر فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دھیم“ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا

ایڈونچر فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دھیم“ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا
November 21, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دھیم“ ریلیزکے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔ ساڑھے سات کروڑ ڈالر سمیٹ کر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور فیملی فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دھیم“ نے باکس آفس میں تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔

ایکشن اور ایڈونچر فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ ایک کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”ٹرالز“ ایک کروڑ پچھہتر لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔

سائنس فکشن فلم ”ارائیول“ ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کامیڈی اور ڈرامہ فلم ”آل موسٹ کرسمس“ ستر لاکھ ڈالر کمانے کے بعد باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔