Thursday, April 25, 2024

ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ،بیلیرینا ، کا آفیشل ٹریلر ریلیز

ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ،بیلیرینا ، کا آفیشل ٹریلر ریلیز
October 31, 2016
  لاس اینجلس(ویب ڈیسک)تھری ڈی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”بیلیرینا“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے  فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق میوزیکل اور ایڈونچر ہالی ووڈ فلم ”بیلیرینا“ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کی یتیم لڑکی کی ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب بیلے ڈانسر بننا ہوتا ہے اپنے خواب کی تعبیر پانے کے لیے اپنے ایک دوست کے ساتھ گھر اور قصبہ چھوڑ کر پیرس کا رخ کرتی ہے اپنا مقصد پانے کے لیے اسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی۔ فلم کی ہدایات ایرک سمر اور ایرک وارنرنے دی ہیں اداکار ایلی فیننگ، ڈین ڈیہن، میڈی زیگلر اور کارلے جپسن نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے تین کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی ایڈونچر فلم ”بیلیرینا“ چودہ دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔