Tuesday, April 16, 2024

ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے

ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے
February 27, 2017

لندن (ویب ڈیسک) عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایک نیلامی میں ہٹلر کا ٹیلی فون خریدنے والے کیلئے بری خبر سامنے آ گئی۔ ایک برطانوی ماہر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کے قریب فروخت ہونے والے اس ٹیلی فون کو جعلی قرار دیدیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہٹلر کا فون خریدنے والے نامعلوم شخص کے دو لاکھ تینتالیس ہزار ڈالر ڈوب گئے کیونکہ بیس فروری کو لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہونے والا ہٹلر کا ٹیلی فون جعلی نکلا۔

فرینکفرٹ میوزیم کے سربراہ فرینک جینجل کہتے ہیں کہ اصل فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ حال ہی میں نیلام کئے گئے ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون برطانیہ میں کہیں تیار کیا گیا۔