Thursday, March 28, 2024

ایڈوانچر اورایکشن سےبھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری

ایڈوانچر اورایکشن سےبھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری
April 1, 2015
  لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری  کر دیا گیا ہے۔ فلم کی آئندہ مہینے سے  سینما گھروں میں نمائش  ہو  گی۔ مار دھاڑخوف اورتجسس سے بھرپور اس فلم کی کہانی انسانی دشمنی کے گرد گھومتی ہے جہاں ہرطرف لڑائیوں اورتشدد  کا راج اور لاقانونیت کے ڈیرے ہوتے  ہیں جبکہ امن نام کی شے کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ فلم کی ہدایت کاری جارج ملر نے دی ہے، جبکہ مرکزی کرداروں میں چارلیز تھیرون ، ٹام ہارڈی اورنکولس ہولٹ شامل ہیں۔ ایکشن  فلموں  کے  شائق افراد کو  پندرہ  مئی  تک انتظار کرنا پڑے گا جب اس  فلم  کی سینما گھروں میں نمائش کی جائے گی ۔