Thursday, March 28, 2024

ایڈوانچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر جاری

ایڈوانچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر جاری
April 22, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہےفلم بائیس مئی کو سنیما گھروں میں سجے گی۔ بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں  پر پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جارج کلونی ،برٹ رابرٹسن،ہیولاری،تھامس رابنسن،ٹم مک گرا اور جوڈی گریر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بھی بریڈ برڈ نے ہی سر انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم بائیس مئی سے  سینما گھروں کی زینت بنے گی۔