Thursday, March 28, 2024

ایڈنبرا میں ہونیوالا سمر فیسٹیول اختتام پذیر

ایڈنبرا میں ہونیوالا سمر فیسٹیول اختتام پذیر
August 29, 2018
ایڈنبرا( 92 نیوز) سکاٹ لینڈ کا آسمان ایک بار پھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا ،اڈنبرا میں ہونیوالے سمر فیسٹیول کی اختتامی  تقریب میں روشنیوں کا ایسا مظاہرہ پیش کیاگیا کہ دیکھنے والے کبھی بھول نہ سکیں گے۔ موسیقی کے ساتھ خوبصورت آتش بازی کے مظاہرے نے آسمان کو رنگوں سے بھر دیا یہ ہی نہیں بلکہ اس موقع پر روشنیوں سےآگ اور واٹر فال کا بھی ایسا مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔