Saturday, April 20, 2024

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی بھی کورونا کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جاملے

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی بھی کورونا کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جاملے
June 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا نے ایک اور قیمتی جان نگل لی ۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی بھی کورونا کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جاملے ۔ سکندر ذوالقرنین کھچی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور فاروق اسپتال ٹھوکر نیاز بیگ میں زیر علاج تھے۔ سکندر ذوالقرنین کھچی کی وفات بارے ان کے اہلخانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ منیجر داتا دربار گلاب ارشاد نے ایڈمنسٹریٹر کی وفات کی تصدیق کر دی۔ ملک بھر میں ایک روز میں ریکارڈ 4 ہزار 688 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس  82 جانیں نگل گیا، مجموعی اموات ایک ہزار 770 ہو گئیں۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری،والدین، اہلیہ، دو بیٹیاں متاثر ہوئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان راؤ خالق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔