Thursday, April 25, 2024

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی
October 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ، پی این ایس ظفر میں پروقار تقریب کے دوران ایڈمرل ظفرمحمود عباسی روایتی کمان سکرول ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پیش کرکے سبکدوش ہو گئے ۔

سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان نئے امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش  ہونے والے نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کوجدید بنیادوں پرتیارکیا گیا ہے۔نئے جہاز، فریگیٹ گن بوٹس سمیت جدید آلات کوبحریہ میں شامل کیے،پاک بحریہ جنگی صورتحال سے ہی نہیں بلکہ ہرطرح کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دن رات تیارہے۔

نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں جنہوں نے 1985 میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کی، وہ کمانڈانٹ نیوی وارکالج لاہور، کمانڈرپاکستان فلیٹ اورکمانڈرکراچی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔