Sunday, April 28, 2024

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ
October 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشرقی سرحد سے ملحق ،سرکریک پر پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل طفر محمود نے جنگی مشق سی اسپارک کے جائزہ دورے پر  پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جہاں انہیں سرحد پر واقع کریک ایریاز میں پاک میرینز کی جنگی مشقوں اور دیگر حکمت عملیوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انکی ہمہ وقت تیاری ، حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کے تندہی کے ساتھ بہترین استعمال پر زور دیا جبکہ انتہائی ناموافق زمینی ماحول کے باجود پاک میرینز کی پیشے سے لگن، جنگی تیاریوں اور بلند حوصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔