Friday, April 26, 2024

ایڈز کے مریضوں کی بحالی کیلئے آسٹریا میں دنیا کا سب سے بڑا خیراتی شو ، فلمی ستاروں کی شرکت نے چارچاند لگا دیئے

ایڈز کے مریضوں کی بحالی کیلئے آسٹریا میں دنیا کا سب سے بڑا خیراتی شو ، فلمی ستاروں کی شرکت نے چارچاند لگا دیئے
May 18, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا میں ایڈز کے مریضوں کی بحالی کے لیے دنیا کے سب سے بڑے خیراتی شو کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں انیس سو ترانوے سے ہر سال تاریخی سٹی ہال میں ایڈز کے مریضوں کے لیے خیراتی شو سجایا جاتا ہے۔ اس تقریب میں شو بز کی نامور شخصیات خوبصورت اور رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کر کے جلوے بکھیرتی ہیں۔ شو میں شرکت کرنے والی شخصیات کے چہروں پر بنی پینٹنگز نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔ شو میں اداکار سین پین، شارلیز تھیرون اور بریگیٹ نیلسن، امریکی گلوکار میری جے بلائج، آسٹریائی گلوکاری کا مقابلہ جیتنے والے کوشیٹا ورسٹ نے شرکت کی۔ شو کی ٹکٹیں آٹھ سو پچاس امریکی ڈالر سے بھی زائد میں فروخت ہوئیں۔