Friday, April 19, 2024

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار ہے : نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار ہے : نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام
December 1, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیابھر میں آج ایڈز (ایچ آئی وی وائرس) سے آگاہی اور بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار ہے جبکہ 2012ءسے اب تک ایڈز سے رجسٹرڈ ہلاکتوں کی تعداد 720 ریکارڈ کی گئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ لوگ بدنامی کے ڈر سے ٹیسٹ کروانے سے گھبراتے ہیں۔ بعض مریض تصور کرتے ہیں کہ یہ سنگین مسئلہ نہیں ہے درحقیقت یہ بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مراکز پر ایچ آئی وی ایڈز کا علاج مفت کیا جا رہا ہے اس لئے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنا طرزعمل بدلیں اور بیماری کی تشخیص کی صورت میں ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔ خیال رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں موجود ہیں۔ پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔ سندھ میں تین ہزار‘ خیبرپختونخوا میں 1200 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 200 ہے۔