Tuesday, April 23, 2024

ایڈز کے تدارک اور آگاہی کیلئے اسلام آباد میں واک کا اہتمام

ایڈز کے تدارک اور آگاہی کیلئے اسلام آباد میں واک کا اہتمام
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  اسلام آباد میں ایڈز کے تدارک اورآگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں  زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ  بیماری کو روکنے کیلئے حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ، تمام ادارے تعاون کریں۔ چک شہزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے تدارک اور آگاہی مہم سے متعلق واک کا اہتمام کیا گیا ، معاون خصوصی برائے ڈاکٹرظفرمرزا نے واک کی قیادت کی ۔ شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآگاہی سے متعلق تحاریر درج تھیں۔ ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتقال خون کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو آنے والے چند سالوں میں بڑا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان میں 17 فیصد لوگوں کومعلوم ہی نہیں کہ انہیں ایڈز جیسی مہلک بیماری ہے ، لاڑکانہ میں ایڈزپھیلنے کی بڑی وجہ ایک سرنج کا بار بار استعمال تھا۔ ڈاکٹرظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانے کےلیے ہی وزارت صحت نے نیشنل ایکشن پلان بنایاہے ، صوبوں کے ساتھ مل کرایڈز کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں۔