Sunday, September 8, 2024

ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن ،ڈی ایچ کیو سرگودھا میں ریلی کا اہتمام

ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن ،ڈی ایچ کیو سرگودھا میں ریلی کا اہتمام
December 1, 2018
سرگودھا( 92 نیوز )دنیا بھر میں آج ایڈزسے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اسی دن کی مناسبت سے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ریلی نکالی گئی، جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ شہریوں نے بھی شرکت کی، شرکاء نے اظہار خیال کے دوران عوام کو اس بیماری بارے آگاہی دی۔ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سرگودھا میں ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنرز، اسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے شرکت کی، عوامی آگاہی کے لیے نکالی جانے والی یہ ریلی اسپتال کی چاردیواری تک محدود رہی، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ ایڈز سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ یونٹس بنائیں گی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایڈز جیسی موذی مرض سے آگاہی بارے فقرے درج تھے،ریلی کے اختتام پر سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایڈز سے متاثرہ مریض اپنا مکمل علاج کرائیں۔ ایک طرف ریلی اور سیمینار جبکہ دوسری جانب ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں حالت یہ ہے کہ ایڈز کے سی ڈی 4، اور وائر لوڈ سمیت دیگر کئی ٹیسٹ کی سہولت تک نہیں فراہم کی جا سکی۔