Saturday, May 11, 2024

ایچی سن کالج کے پرنسپل کا آئی ایم سی سی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ‏

ایچی سن کالج کے پرنسپل کا آئی ایم سی سی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ‏
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ایچی سن کالج کے پرنسپل کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئی ایم سی سی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پرنسپل مائیکل تھامسن نے ایچی سن  کالج میں واقع  اپنی رہائشگاہ پر مہمان ٹیم کوعشائیہ دیا۔جس میں ایم سی سی کے کپتان کماراسنگاکارا اور دیگر کھلاڑیوں  اور ٹیم آفیشلز نے شرکت کی ۔ عشائیہ میں مہمانوں کی پرتکلف روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی  ۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی عشائیے میں شرکت کی ۔ مہمان کھلاڑیوں نے شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کررکھی تھی ۔اس موقع پر پرنسپل کی جانب سے مہمان کپتان اور وسیم خان کو سووینئر بھی پیش کیے گئے