Friday, April 26, 2024

ایچ ای سی کیلئے 5ارب،اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کیلئے 15ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ

ایچ ای سی کیلئے 5ارب،اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کیلئے 15ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ
March 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں  ایچ ای سی کیلئے 5 ارب روپے جب کہ اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کیلئے 15 ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری  دی گئی  ،  کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کے معاملے پر  ای  سی سی نے کمیٹی قائم کردی۔ ای سی سی اجلاس  میں پاک فضائیہ کی انٹرنل سکیورٹی ڈیوٹی الاونسز کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی  منظوری دے دی گئی  ، ایچ ای سی کے لیے 5ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ  کی بھی منظوری دی گئی جب یکہ   ای سی سی نے  اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے لیے 15ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور  کر لی ۔ اجلاس میں ’’اتوارکی‘‘ اسٹیل ملز لمیٹڈ کے معاملے پر اب ڈیٹ سمری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی، وفاقی وزیر عمر ایوب،حماد اظہر، سیکرٹری خزانہ کمیٹی میں شامل ہوں گے، نیپرا نے 2016 سے 2019 تک کے الیکٹرک کو صارفین سے 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ ریکوری کی اجازت دی ہے، کمیٹی کراچی کے صارفین  سے مکمل وصولی کی بجائے مرحلہ وار وصولی کے طریقہ کار کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں بلوچستان زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے سبسڈی پر  بھی کمیٹی قائم کر دی گئی  ، کمیٹی بلوچستان حکومت سے بات چیت کے بعد لائحہ عمل طے کرےگی۔