Friday, April 26, 2024

ایچ ای سی کی جانب سے چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ معیار جاری

ایچ ای سی کی جانب سے چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ  معیار جاری
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) ایچ ای سی کی جانب سے چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ معیار جاری کر دیا گیا۔سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے احکامات پر این او سی کے حصول کیلئے نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  نوٹیفکیشن کے اطلاق سے محکمے نے این او سی کے حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری متعارف کروائی ہے،4 سالہ ڈگری پروگرام کے لئے این او سی کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے نمائندے  مختلف دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے ایک چھت تلے خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

ایچ ای سی کے مطابق ان اصلاحات سے محکمے کی سطح پر گورنینس کے نظام میں بہتری آئی گی جس کا براہ راست فائدہ تعلیمی اداروں اور طلباء کو ہوسکے گا، درخواستوں کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلقہ تمام تر معلومات اور چیک لسٹ  ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ہر سبجیکٹ کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائیبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔