Thursday, May 2, 2024

ایچ آئی وی وائرس بے قابو،رتوڈیرو میں مزید 23 کیسز سامنےآگئے ‏

ایچ آئی وی وائرس بے قابو،رتوڈیرو میں مزید 23 کیسز سامنےآگئے ‏
May 7, 2019
رتو ڈیرو (92 نیوز)لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس  بے قابو ہوگیا ، نویں  روز 438 افراد کی بلڈ اسکریننگ بعد 23 نئے کیسز سامنے آگیے ،جس کی سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن نے تصدیق کردی۔ رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس بے قابو ہوگیا ،نویں  روز 438 افراد کی بلڈ اسکریننگ بعد 23 نئے کیسز سامنے آگیے نئے کیسز میں سے 19 بچے شامل ہیں جبکہ ایچ آئی وی وائرس  کے کیسز کی کل تعداد 180 ہوگئی جن میں 146 بچے شامل ہیں ۔ دوسری جانب رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے والے معاملے پر گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ،سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ڈاکٹر ز کی ٹیم نے جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ رتوڈیرو کا دورہ بھی کیا ۔ گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات کے علاوہ کلینک کو ڈی سیل کرواکر کلینک کا جائزہ بھی لیا گیا ، کلینکس سے دواوں کے سیمپل،سرنجز،کتابیں سمیت دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا  ۔ جے آئی ٹی اور معاون ڈاکٹرز کی ٹیم نے 7 متاثرہ خاندانوں سے بھی بیان لیے گئے ،دوسری جانب جے آئی ٹی رکن ایس ایس پی محسود بنگش کے مطابق جی آئی ٹی اپنا کام 2 سے 3 روز میں مکمل کرکے رپورٹ ڈی آئی جی لاڑکانہ کو پیش کردی جائیگی۔