Friday, April 26, 2024

ایپل کمپنی کے بانی کی زندگی پر مبنی فلم ”سٹیوجابز“ کا ٹیزر ٹریلر جاری، کیٹ ونسلیٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

ایپل کمپنی کے بانی کی زندگی پر مبنی فلم ”سٹیوجابز“ کا ٹیزر ٹریلر جاری، کیٹ ونسلیٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
May 19, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کمپیوٹر کی دنیا میں نئی ایجادات پر مبنی ہالی وڈ فلم ”سٹیو جابز“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم اکتوبر میں سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ فلم سٹیو جابز میں اداکار مائیکل فیز بینڈر نے ایپل کمپنی کے شریک بانی سٹیو ووزنائیک کا کردار نبھایا ہے جس کے دس سالہ دور میں ایپل کمپنی نے دنیا بھر میں آئی پوڈز، آئی فون اور آئی پیڈز متعارف کرائے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے۔ فلم کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ ڈینی بوئل نے دی ہیں۔ بلاک بسٹر فلم ”ٹائی ٹینک“ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی خوبصورت اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی جلوے بکھیریں گی۔ فلم اکتوبر میں سینماگھروں کی زینت بنے گی۔