Saturday, May 11, 2024

ایپل کمپنی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول بارے نئی اپ ڈیٹ کریگی

ایپل  کمپنی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول بارے نئی اپ ڈیٹ کریگی
April 27, 2021

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی کنٹرول کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل اشتہارات چلانے والوں کو آئی فون صارفین کو ٹریک کرنے سے روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کے ایک ارب سے زائد آئی فون صارفین کے لیے اس کا مطلب کچھ ایپس میں ایک نیا پاپ اپ نوٹیفکشین ہے، جو آپ کا ڈیٹا استعمال کرنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔

ایپل سمجھتا ہے کہ یہ ڈیٹا تھرڈ پارٹی ایپس اور ویب سائٹس آپ کے براؤزنگ کے مشاغل کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق اگر آئی فون صارفین ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں تو یہ ضوابط کاروبار کے لیے تقریباً 100 ارب ڈالر کی موبائل ایڈورٹائزنگ مارکیٹ میں ہلا دینے والی تبدیلیاں لے آئیں گے۔