Friday, April 26, 2024

ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں

ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں
January 18, 2017

لندن (ویب ڈیسک) ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے اپنی ایپس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پائونڈ کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے برطانوی صارفین کیلئے اپنی ایپس کی قیمتیں پچیس فیصد تک بڑھا دی ہیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے اعلان سے اب تک پائونڈ کی قدر مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ایپل ایپس کے برطانوی صارفین صفر اعشاریہ اناسی پائونڈ کے بجائے صفر اعشاریہ ننانوے پائونڈز ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایپل کے امریکی صارفین ان ایپس کے عوض صفر اعشاریہ ننانوے ڈالر ادا کر رہے ہیں۔