Sunday, September 8, 2024

ایپل نے آئی فون سیون اور سیون پلس کے ناقابل یقین فیچرز متعارف کرا دیے

ایپل نے آئی فون سیون اور سیون پلس کے ناقابل یقین فیچرز متعارف کرا دیے
January 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) آئی فون سیون نے اپنے صارفین کے لیے کچھ ایسے فیچر متعارف کرائے ہیں جو یقینی طور پر حیران کن ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایپل آئی فون کا نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا اور اس کے علاوہ آئی فون سیون میں دوران کال سنائی دینے والے شوروغل کو ختم کرنے کی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے فون کے دوسری طرف موجود شخص کی آواز صاف سنائی دے گی۔ اس نئے ماڈل میں ہیڈ فون‘ چارجر و دیگر چیزیں منسلک کرنے والی کئی پورٹس ختم کر کے ایک ہی لائٹننگ پورٹ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام چیزیں آئی فون سے منسلک ہو سکیں گی۔ آئی فون 7 کے ان فیچرز کے بعد یہ ماڈل پہلے سے مارکیٹ میں موجود آئی فون ماڈلز سے کہیں زیادہ سمارٹ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز آئی فون سیون اور سیون پلس میں 3.5 ملی میٹر کی ہیڈ فون پورٹ ختم کر دے گا۔ اس پورٹ کا خاتمہ شاید ایپل آئی فون کے صارفین کو پسند نہ آئے کیونکہ اس کے بعد وہ پابند ہوں گے کہ ایپل ہی کے ہیڈ فون استعمال کریں کیونکہ لائٹننگ پورٹ کسی بھی اور کمپنی کے ہیڈ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گی۔