Friday, May 10, 2024

ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس متعارف کردیا

ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس متعارف کردیا
April 20, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) ایپل بھی فائیو جی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سال ایپل کے پیش کیے گئے چاروں ماڈل میں فائیو جی کاsub-6 فلیور اور mmWave ٹیکنالوجی ہے۔موخر الذکر کی وجہ سے فون کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 4 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔ فی الحال یہ سپیڈ امریکا میں صرف ویریزن پر ہی دستیاب ہے۔

اس سال  آئی فون کے پرو ماڈل  دو سائزوں میں ہیں۔ آئی فون 12 پرو کا سائز 6.1  اور آئی فون پرو میکس کا سائز 6.7 انچ ہے۔

آئی فون 11 سیریز میں یہ 5.8 اور 6.5 انچ تھا۔پتلی بیزل کی وجہ سے یہ فون کچھ زیادہ ہی بڑا لگتا ہے۔

پہلے کی طرح دونوں ماڈلز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جن کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔اس سے زیادہ ریفریش ریٹ کے حامل فون کے لیے صارفین کو اگلے سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ایپل نے فون میں نوچ شامل رکھی ہے یعنی ایپل نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی وجہ سے فیس آئی ڈی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

نئے آئی فونز کی ریزولوشن پچھلے ماڈلز سے کچھ زیادہ ہے۔ پرو ماڈل کی ریزولوشن 1,170 x 2,532  پکسل اور پرو میکس کی ریزولوشن 1,284 x 2,778 پکسل ہے۔ ڈسپلے کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نیس اب بھی 1200 nits ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے ایک بار بھی کورننگ سے شراکت داری کی ہے تاکہ ڈسپلے لیے سرامک شیلڈ میٹریل تیار کیا جا سکے، فون گرنے پر حفاظت کے حوالے سے یہ  پچھلے گلاس کے مقابلے میں 4 گنا  زیادہ بہتر ہے۔
کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ آئی پیڈ پروز سے قریب تر ہوگیا ہے۔ پہلے کی طرح فون کی چیسز سٹین لیس سٹیل کی ہے۔ اس بار کمپنی گولڈ، گرے  اور سلور رنگوں کے ساتھ نیا پیسیفک بلیو ورژن بھی پیش کیا ہے۔
پانی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آئی فونز 12 پہلے سے بہتر ہیں۔ یہ  پانی میں 6 میٹر گہرائی تک 1 گھنٹہ رہیں تو انہیں نقصان نہیں ہوگا۔
پچھلے فونز میں خصوصیت 4 میٹر گہرائی تک ہی تھی۔
کیمرے کی بات ہو تو یہ دونوں پرو ماڈلز ایک سے نہیں ہیں۔ آئی فون 12 پرو میکس 1/1.7” (1.7 µm پکسلز)  سے شروع ہوتا ہے۔ یہ آئی فون 12 پرو اور پرانے 11 پرو میکس سے 47 فیصد بڑا ہے۔ f/1.6 اپرچر کی وجہ سے اس کے سنسر تک 87 فیصد زیادہ روشنی پہنچتی ہے۔ایپل نے سنسر شفٹ کو استعمال کرنے کے لیے امیج سٹیبلائزیشن بھی تبدیل کر دی ہے۔
اس سے کیمرہ 5 ہزار ایڈجسٹمنٹ فی سکینڈ  کی تیز رفتار کارکردگی پیش کرتا ہے۔