Friday, May 17, 2024

ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے

ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
April 19, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) ایپل نے ایک تقریب میں آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی متعارف کرا دئیے۔ ان دونوں میں ایپل نے کچھ ایسے فیچر متعارف کرائے ہیں، جو پریمیم صارفین کے لیے مخصوص ہیں۔

ایپل آئی فون 12 (Apple iPhone 12) میں ایپل نے پچھلی ماڈل کے آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کو سپر ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے سے تبدیل کیا ہے۔اس فون کا سائز 6.1 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن بھی پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر  یعنی 2532x1170 پکسل (460 پکسلز فی انچ) ہے۔

اس فون کا ڈسپلے بھی پرو ماڈل کی طرح زیادہ سے زیادہ 1200 nits تک روشن ہو سکتا ہے۔اس کی سکرین کا سٹینڈرڈ ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے اور اس میں پہلے کی طرح نوچ بھی ہے۔اس فون کے ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے گوریلا گلاس بنانے والی کمپنی کورننگ کے ساتھ مل کر سرامک شیلڈ بنائی ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ سرامک شیلڈ کی ڈراپ پرفارمنس 4 گنا بہتر ہے اور یہ کسی بھی سمارٹ فون کے گلاس سے زیادہ سخت ہے۔

ایپل نے امریکا میں اس فون میں mmWave کی سپورٹ شامل کی ہے تاہم بڑے پیمانے پر اس میں  sub-6GHz 5G کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ایپل نےاس فون کی سپیڈ کو 100 کیرئیرز پر چیک کیا ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈ انوائرمنٹ میں یہ فون 3.5 جی بی پی ایس اور بہترین حالات میں 4 جی بی پی ایس تک کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ فراہم کر سکتا ہے۔

آئی فون 12 پچھلے آئی فون11 کےمقابلے میں 11 فیصد پتلا، 16 فیصد ہلکا اور حجم میں 15 فیصد چھوٹا ہے۔آئی فون 11 کی آئی فون 12 بھی بہت سے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔نئے رنگوں میں نیلا، سبز، پراڈکٹ ریڈ، سفید اور سیاہ شامل ہیں۔
توقع کے مطابق آئی فون 12 میں ایپل کا اے 14 بائیونک چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔ اس میں 6 کور (دو پاور فل اور چار ایفی شینٹ کورز)  سی پی یو اور کواڈ کور جی پی یو ہے۔