Saturday, May 11, 2024

ایپل نے 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دیا

ایپل نے 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دیا
February 16, 2021

کیلفورنیا (ویب ڈیسک) امریکا کی کثیرملکی کمپنی ایپل نے ہوم پیڈ منی پیش کر دیا۔ ہوم پیڈ منی کی قیمت 99 ڈالر ہے۔

ایپل کے اس نئے سمارٹ سپیکر نما ہوم پیڈ منی میں پہلے سے بہتر آواز اور سری سمارٹ کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ڈیوائس سے آپ اپنے سمارٹ ہوم کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

آواز کو شناخت کرنے والا فیچر سری آپ کے گھر کے ہر فرد کی کو پیچان سکتا ہے اور پیغامات بھیجنے یا فون کی آئی فون ایپس تک رسائی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

ہوم پیڈ منی کو دوسرے کمروں میں موجود ہوم پیڈ منی کو بھی پیغام بھجوا سکتا ہے۔ اس سے آئی فونز اور کار پلے  کے پیغام کے نوٹی فیکیشن بھی مل سکتے ہیں۔