Monday, September 16, 2024

ایپل خاص قسم کی کار بنانے کیلئے انجینئرز سے رابطے کر رہا ہے: دستاویزات میں انکشاف

ایپل خاص قسم کی کار بنانے کیلئے انجینئرز سے رابطے کر رہا ہے: دستاویزات میں انکشاف
August 16, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) بعض دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایپل ایک خاص قسم کی کار بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایپل کی مختلف کمپنیوں سے خط و کتابت بھی منظرعام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار کو ایپل کمپنی کے انجینئر فرینک فیئرون اور کار ٹیسٹنگ کی سہولت دینے والی کمپنی گو مینٹم کے درمیان ہونے والے روابط کی دستاویزات ملی ہیں۔ واضح رہے کہ گومینٹم کمپنی ڈرائیور کے بغیر چلائی جانے والی گاڑیوں کے تجربے کےلئے مشہور ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق ایپل کی جانب سے خاص کار بنانے کی باتیں فی الحال نظریات اور فرضی ڈیزائنوں پر ہی مشتمل ہیں اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ اب تک ہم صرف اتنا جان پائے تھے کہ ایپل کمپنی نے کار کے شعبے سے کئی ماہرین کو کمپنی میں شامل کیا ہے جو ”ٹائٹن پراجیکٹ“ پر کام کر رہے ہیں لیکن اس بات کی تصدیق اب تک ایپل کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔