Monday, May 13, 2024

ایونجرز سیریز کی آخری کڑی اینڈ گیم کا پریمیئر، فلمی ستاروں نے دھوم مچا دی

ایونجرز سیریز کی آخری کڑی اینڈ گیم کا پریمیئر، فلمی ستاروں نے دھوم مچا دی
April 23, 2019

 لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں ایونجرز سیریز کی آخری کڑی اینڈ گیم کے پریمیئر میں فلمی ستاروں نے دھوم مچا دی۔

 لاس اینجلس کے کنونشن سنٹر میں ستاروں کا جمگھٹا لگا جس میں اپنے من پسند فنکاروں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

 سپر ہیروز مداحوں کے بیچ اپنے اصل روپ میں آئے۔ آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور، ہلک، بلیک ویڈو، ہاک کے ساتھ ساتھ کیپٹن مارول اور اینٹ مین بھی پریمیئر کا حصہ بنے۔

 ایونجرز کی آخری کڑی یعنی اینڈ گیم تین روز بعد یعنی چھبیس کو بڑی سکرین کی زینت بن رہی ہے جس میں شائقین ایک ساتھ کئی سپرہیروز کو دشمن کا مقابلہ کرتے دیکھ سکیں گے۔