Thursday, September 19, 2024

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس، جےآئی ٹی سربراہ ریکارڈ سمیت احتساب عدالت طلب

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس، جےآئی ٹی سربراہ ریکارڈ سمیت احتساب عدالت طلب
February 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں احتساب عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب 22 فروری کو کر لیا ۔
واجد ضیا کو نیب پراسیکوٹر کی استدعا پر طلب کیا گیا ۔
اسی دن نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی پیشی بھی ہو گی ۔
نیب نے احتساب عدالت سے استدعا کی تھی کہ بیرون ملک سے 2 گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات قلمبند ہونے کے لئے اصل ریکارڈ ضروری ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیاء 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں ۔
عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو بھی ہدایت کی کہ وہ 22 فروری کو اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب واجد ضیا کی موجودگی میں نوازشریف احتساب عدالت آئیں گے ۔
دوسری جانب شریف خاندان کیخلاف 2 غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلے اور اختر حسین راجہ 22 فروری کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں جا کر بیان قلمبند کرائیں گے ۔ بیان قلمبند کئے جانے کے وقت ہائی کمیشن میں ملزمان کے نمائندے بھی موجود ہوں گے ۔ دونوں غیر ملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں 2 سکرینیں لگائی جائیں گی ۔