Saturday, April 20, 2024

ایون فیلڈریفرنس فیصلے کیخلاف اپیلیں کل دائر کئے جانے کا امکان

ایون فیلڈریفرنس فیصلے کیخلاف اپیلیں کل دائر کئے جانے کا امکان
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلاء کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ اپیلیں خواجہ حارث پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے ہی ملزمان کے حوالے کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وکلاء سے مشاورت جاری ہے اور اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلا نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت کی ہے کہ 10 دن میں اگر پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔