Thursday, March 28, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری
July 6, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف  زرداری نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کے فیصلے پر کاہ کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہو گا۔ آصف زرداری نے کہا نوازشریف لندن میں بیٹھ کر وہیں سے معاملات دیکھیں گے۔ نان اسٹیٹ ایکٹرز ہنگامہ آرائی بھی کرا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں کے امیدواروں کو دباؤ کا سامنا ہے۔ ووٹ بینک نوازشریف کا ہے ، شہبازشریف کا نہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے کل کہا تھا نوازشریف صاحب سیاسی پناہ لیں گے، ابھی انکے پاس ریلیف کیلئے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہے۔ نوازشریف لندن بیٹھ کر وہیں سے سیاسی محرکات دیکھیں گے ، لوگ سمجھیں گے انہیں برے وقت میں چھوڑنا نہیں چاہئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ  میاں نوازشریف کو پنجاب ہم نے دیا لیکن انہوں نے جمہوریت کو اہمیت نہیں دی۔ آج جو فیصلہ آیا ہے ہم نے کہا تھا پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ سے فیصلہ پر تیار نہ ہوئے ۔ مداخلت بڑھ چکی ہے، لوگ نظریاتی سیاست سے دور ہو رہے ہیں۔ جمہوریت کتنی بھی کمزور ہو آمریت سے بہتر ہے۔ پارٹی کو ذمہ داری جب سے مجھ پر آئی میں اسی اصول پر قائم ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ عمران خان اتنی اکثریت لے لے گا کہ اکیلے حکومت بنا لے۔