Thursday, April 25, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو دس سال، مریم کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنادی

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو دس سال، مریم کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنادی
July 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے بڑی کرپشن کا بڑا فیصلہ سنا دیا۔ ۔سابق وزیراعظم نواز شریف  کو دس برس ، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کی سیکشن نائن اے کے تحت دس سال قید بامشقت جبکہ 80لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ ایون فیلڈ فلیٹس سمیت تمام جائیداد قرق کرنے حکم دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو نیب کی سیکشن بارہ اے کے تحت  جعلی کیلبری فاؤنٹ کی مد میں ایک سال اور معاونت جرم میں مجموعی طور پر سات سال قید بامشقت بھگتنا ہو گئی۔ جبکہ بیس لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ کیپٹن ریٹائر صفدر کو جرم میں معاونت پر ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ نواز شریف کے صاحبزادوں کے دوبارہ دائمی وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ جس کے بعد عدالت نے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ۔فیصلے کے مطابق ملزموں کو آمدن سے زائد اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر سزا سنائی گئی ۔۔استغاثہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے شواہد ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔۔مریم نواز نے والد کے اثاثے چھپانے  کی سازش میں اہم کردار ادا کیا ۔۔عدالت نے  ملزموں کو نائن اے فائیو کے تحت سزا سنائی ۔۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈزجعلی تھیں۔ ملزمان نے اپنے انٹرویوز میں کبھی یہ نہیں کہا کہ بیئرر شیئرز قطری رائل فیملی کے ساتھ سرمایہ کاری کے نتیجے میں حاصل کیے گئے۔ عدالت نے سزا سنائی نیب پراسیکوٹر نے قوم کو مبارک باد دی ۔ اور کہا یہ ابتدا ہے۔ اس سے پہلے احتساب عدالت کے جج نے سات روز کے لئے فیصلہ موخر کرنے کی  نوازشریف کی درخواست کی سماعت کی ۔ جو عدالت نے مسترد کر دی  گئی ۔۔تاہم فیصلہ آنے میں تاخیر ہوئی ۔پہلے ساڑھے بارہ بجے ،پھر ڈھائی بجے ،پھر تین  بجے  پھر چار بجت اور پھر بند کمرے میں بڑا فیصلہ سنایا گیا۔