Saturday, May 11, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز کا آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز کا آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ
September 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج مریم نواز کی اپیل پر سماعت کرے گا ۔ نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اے پی سی کے بعد سے مری میں مقیم ہیں۔ مریم نواز آج مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔