Saturday, April 20, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس،شریف فیملی کودیئے گئے سوالنامے کی کاپی92نیوزکوموصول

ایون فیلڈ ریفرنس،شریف فیملی کودیئے گئے سوالنامے کی کاپی92نیوزکوموصول
May 19, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دیے گئے سوالنامہ کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ سوالنامہ 29صفحات پر مشتمل  ہے جس میں  نواز شریف اور شریف فیملی سے  127 سوالات پوچھے گئے ہیں ۔ عدالتی سوالنامہ میں نواز شریف سے پوچھا گیا ہے آپ پر الزام ہے کہ آپ کی جائیداد اور اثاثوں میں مطابقت نہیں اس حوالے سے آپ کے پاس دفاع میں کچھ ہے؟۔ آپ پر الزام ہے یہ جائیدادیں پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے کرپشن کے پیسے سے بنائیں ،آپ کے پاس دفاع میں کچھ ثبوت ہیں؟ ۔ عدالتی سوالنامہ میں مریم نواز سے پوچھا گیا کہ الزام ہے کہ آپ نے جے آئی ٹی کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں  ، آپ کی طرف سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی؟۔ عدالت نے تمام ملزمان سے درست تاریخ پیدائش بھی پوچھ لیں  ، سوال نامے میں نواز شریف سے عوامی عہدوں سے متعلق بھی سوال شامل ہیں جبکہ عدالت نے واجد ضیاء کے بیان سے متعلق سوالات سمیت تینوں ملزمان سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے ہیں۔