Thursday, April 25, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاگیا

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاگیا
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے قرار دیا کہ درخواست ضمانت پر دیا گیا ،فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا، یب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لئے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا۔ نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوگیا، 41 صفحات پر مشتمل فیصلہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق، نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لیے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا ،احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا ،احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیں۔بادی النظر میں ملزمان کودی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ عدالتی فائنڈنگز حتمی نہیں ،  درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا ، ٹرائل کورٹ نے نائن اے فور میں ملزمان کو بری کیا ، ملزمان پر نائن اے فور کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ،  استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے وکیل  کی دلیل میں وزن ہے کہ ایک ہی جائیداد سے متعلق ایک جیسے شواہد پر نائن اے فور میں بری تو نائن اے فائیو میں سزا کیسے ہو سکتی ہے۔ عدالت نے  19 ستمبر کو تینوں ملزمان کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا گیا۔