Sunday, May 5, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس کیس ، نیب کا اپنے ڈی جی آپریشنز کو بطور گواہ پیش کرنے کی استدعا

ایون فیلڈ ریفرنس کیس ، نیب کا اپنے ڈی جی آپریشنز کو بطور گواہ پیش کرنے کی استدعا
April 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے اپنے ہی ڈی جی آپریشنز کو بطور گواہ پیش کرنے کی استدعا کر دی جبکہ نوازشریف اور مریم نوازنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے انٹرنیشنل کوآپریشن ونگ کو فیلگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق دستاویزات موصول ہوئی ہیں۔ دستاویزات لندن فلیٹس کے رجسٹری ریکارڈ، یوٹیلٹی بلز اور ادا کیے گیے کونسل ٹیکس سے متعلق ہیں۔ ادھر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جو باتیں نیب پراسیکیوٹر نے کیں وہ درخواست میں شامل نہیں ۔ اگر نیب کو کوئی شواہد ملے تھے تو حسب ضابطہ قبضے میں لیکر بیان ریکارڈ کیا جانا چاہیے تھا۔