Wednesday, April 24, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اختتامی مراحل میں داخل

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اختتامی مراحل میں داخل
May 16, 2018
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ،  اسلام آباد کی احتساب عدالت نےملزمان کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ۔ عدالتی سوالنامے میں 127 سوالات شامل ہیں ، سوال نامہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تیار کرایا ،عدالت نےسوالنامے کی کاپی ملزمان کے وکلاء کے حوالے کردی ۔ سوال نامے میں پوچھا گیا کہ کیا اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ ، آپ بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟، کیا یہ درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پرتعینات رہے ہیں ۔