Friday, May 17, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس ، نیب ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پھرسپریم کورٹ پہنچ گیا

ایون فیلڈ ریفرنس ، نیب ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پھرسپریم کورٹ پہنچ گیا
September 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے معاملے پر نیب ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواستوں پر سماعت روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دس ستمبر کی سماعت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپیلوں پر سماعت کا آغاز کرے ۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا 10 ستمبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 اگست کو اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ۔ ملزمان کی اپیلیں 10 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوئیں ۔ اپیلیں نہ سننے کی متفرق درخواست فریقین کو نوٹسز جاری کیے بغیر منظور کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر خود نظر ثانی کیسے کر سکتا ہے۔