Thursday, April 25, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکافیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکافیصلہ
September 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس  نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہو۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کے معطلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نیب حکام نے سرجوڑ لیے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم  اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا شریف فیملی کی سزاؤں کی معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائےگا۔ نیب حکام کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کی فیصلے سے متعلق مصدقہ نقل آنے کے بعد سپریم کورٹ میں  اپیل دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے رواں سال 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے  تینوں شخصیات کی  رہائی کا حکم دیا ہے ۔