Tuesday, May 14, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی اپیل ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس، نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی اپیل ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
August 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی اپیل ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کازلسٹ جاری کردی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر سماعت کے لیے  اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال، مریم نوازکو 7، کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔