Friday, April 26, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل

ایون فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل
August 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے حکم پر ایون فیلڈ ریفرنس کے اڈیالہ جیل میں  قید ملزمان سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔ ضمانت ملی بھی تو پاکستان میں ہی رہنا پڑے گا۔ دونوں ملزمان کے نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کر دئیے گئے۔ تیسرے ملزم کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں ایک مرتبہ پھر طبعیت خراب ہو گئی۔ معدے کے ساتھ دل میں تکلیف کی شکایت پر راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا۔ ضروری ٹیسٹ کے بعد ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ ادھر راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزم لیگی رہنما حنیف عباسی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ دل کی بند شریانین کھول دی گئی۔ ڈاکٹروں نے حنیف عباسی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا اور حنیف عباسی کی عید قربان ہسپتال میں ہی گزرے گی۔