Thursday, March 28, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور جنید صفدر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسکیوٹر عثمان غنی چیمہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکے۔

نیب پراسکیوٹر عثمان غنی چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے التواء کی درخواست کی گئی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا  کہ درخواست میں لکھا ہے سونگھنے چکھنے کی حس ختم ہو گئی۔ اس پر مریم نواز کے وکیل عرفان قادر بولے جو آثار بتائے جارہے ہیں وہ کوویڈ کے ہیں۔ اللہ خیر کرے ۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر عثمان غنی چیمہ کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے  سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔