Tuesday, April 16, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس ، ملزمان کی رہائی کیخلاف اپیل کو حتمی شکل دینے کیلئے نیب کا اجلاس طلب

ایون فیلڈ ریفرنس ، ملزمان کی رہائی کیخلاف اپیل کو حتمی شکل دینے کیلئے نیب کا اجلاس طلب
September 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کی سزا معطلی اور رہائی کے خلاف اپیل کو حتمی شکل دینے کیلئے نیب کا اہم اجلاس 24 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین نیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نواز شریف ، مریم نوا ز اور کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے نیب حکام سوموار کو سر جوڑیں گے ۔ چیئرمین نیب اجلاس کی صدارت کریں گے، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی نیب راولپنڈی،  پراسیکیوشن ٹیم شریک ہوں گی۔ اجلاس میں   اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے قانونی نقاط کا جائزہ لیا جائیگا جب کہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔ ماہر وکلا پر مشتمل نئی پراسیکیوشن ٹیم کی خدمات لینے پر بھی غور ہوگا ، چیئرمین نیب کی جانب سے پراسیکیوشن ٹیم کو اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔ پراسیکیوشن کی خامیوں اور کمزوریوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی