Tuesday, April 23, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کا تحریری حکم نامہ جاری

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کا تحریری حکم نامہ جاری
December 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری ہو گیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ مریم نواز کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دی۔ مریم نواز کے وکیل کی تحریری درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی گئی ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 21 دسمبر کو ہو گی۔