Friday, March 29, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس ، عدالت کا نوازشریف کے وکیل کو دلائل کیلئے مہلت دینے سے انکار

ایون فیلڈ ریفرنس ، عدالت کا نوازشریف کے وکیل کو دلائل کیلئے مہلت دینے سے انکار
June 27, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز)احتساب عدالت نے  نوازشریف  کے وکیل کو مہلت دینے سے انکار کر دیا، عدالتی حکم پر خواجہ حارث کے لندن فیلٹس ریفرنس پر دلائل مکمل  ہو گئے ، خواجہ حارث کا کہان تھا کہ  جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو پریشان کرنے کی کوشش کی ،  شواہد بتاتے ہیں واجد ضیاء نے کہاں کہاں جھوٹ بولا۔نوازشریف کی کیپٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کی دستاویزات قانون کے مطابق تصدیق شدہ نہیں ، تفتیشی ایجنسی نے منصفانہ تفتیش نہیں  کی ۔ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کی سماعت  جج محمد بشیر نےکی  ، عدالت نے نوازشریف کے وکیل کو دلائل کے لئے  مہلت دینے سے انکار کردیا ۔ عدالتی حکم پر خواجہ حارث نے ساتویں روز دلائل مکمل کرلیے،  خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے  کو پریشان کرنے کی کوشش کی۔ حسین نواز کی تصویر لیک کی گئی ،  کیا گارنٹی ہوتی کہ قطری کی تصویر لیک نہ  ہوتی ،  شواہد سے ظاہر ہے کہ واجد ضیاء نے کہاں کہاں جھوٹ بولا ، تفتیشی ایجنسی نے فیئر تفتیش نہیں کی۔ خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ نوازشریف کے کیپیٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کے کنٹریکٹ سے متعلق خود ساختہ دستاویز پیش کی گئیں ، تنخواہ کے اسکرین شاٹس پر کسی کا نام یا عہدہ نہیں لکھا گیا۔ دستاویزات پر موجود مہر اور دستخط کا کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ خواجہ حارث کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے 28جولائی کے فیصلے میں بلیک لاء ڈکشنری کا حوالہ دیا ۔  فیصلے میں قابل وصول آمدن کی جو تعریف بیان کی گئی وہ انٹرنیٹ سے لی گئی جو درست نہیں۔ خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ،  مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کل حتمی دلائل دینگے۔