Friday, April 26, 2024

ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں نیورو سرجری کے ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق

ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں نیورو سرجری کے ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق
May 21, 2020

ایبٹ آباد ( 92 نیوز) ابیٹ آبادکے ایوب میڈیکل کمپلیکس  میں نیوروسرجری کےڈاکٹر میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی ، انچارج کورونا سیل کے مطابق  متاثرہ ڈاکٹر سعید کو بھی اسپتال میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔

ایوب میڈیکل  کمپلیکس میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 9 ہو چکی ہے ، متاثرہ ڈاکٹر سعید  کو اسپتال میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں مہلک وائرس کے باعث  اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریض چل بسے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے اور بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 193 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 48 ہزار 91سے تجاوز کر چکی ہے ۔

سندھ سرفہرست ہے  جہاں کیسز کی تعداد 18 ہزار 964 ہے۔ پنجاب میں 17 ہزار 382 ، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6 ہزار 815 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 ، بلوچستان میں 2 ہزار 968 ، گلگت بلتستان میں 579 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 14 ہزار 155 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ جاں بحق والوں کی تعداد ایک ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں15 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔