ایوان کی کارروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہو سکتی ، صادق سنجرانی
کراچی (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ایوان کی کارروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہو سکتی۔
صادق سنجرانی نے میڈیا گفتگو میں کہا اپوزیشن کو حق ہے جو چاہے کرے، مشورہ ہے کہ ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہ لے جائیں۔ چیئرمین منتخب کرنے پر پورے ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتا۔ انہوں نے کہا حلف لیکر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی بات غلط ہے۔ اگر میں کوئی وعدہ کرتا تو ضرور پورا کرتا۔ ملک کی بہتری کے لئے سب کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کرونگا۔
چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔