Saturday, May 11, 2024

ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرہ

ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرہ
November 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) محکمہ اطلاعات و ثقافت،پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایوان وزیر اعلیٰ میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہوا جس میں ممتاز شعرا شریک ہوئے۔ شجاعت ہاشمی نے کلام اقبال پڑھا جس کا انگلش اور فرانسیسی میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ معروف شاعر امجد اسلام امجد نے حضور اقدسﷺ کی شان میں لب کشائی کی اور عقیدت کے پھول سمیٹے۔ عباس تابش نے بھی اپنے انداز میں آقائے دوجہاںﷺ کی خدمت میں کلام پیش کیا۔ شان رحمت ﷺ تقریب میں ظہیر عباس بلالی نے ساتھیوں سمیت قصیدہ بردہ شریف بھی پڑھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ شان رحمتﷺ کے حوالے سے انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حبیبﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہفتہ شان رحمتﷺ کے دوسرے روز کی تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، معاونین خصوصی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔