Thursday, September 19, 2024

ایوان فیصلہ کرے تو عمل نہیں ہوتا، حکومت قانون سازی کرے، ہم تیار ہیں ،خورشید شاہ

ایوان فیصلہ کرے تو عمل نہیں ہوتا، حکومت قانون سازی کرے، ہم تیار ہیں ،خورشید شاہ
February 19, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا ہے ۔ایوان جو فیصلہ کرے اس پر عمل نہیں کیا جاتا ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت قانون سازی کرے،اپوزیشن تیار ہے، دیر آید،درست آید

قائد حزب اختلاف بولے  ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے،جب ہم عدالتوں کو ڈکٹیشن دیتے ہیں تب بھی سوچنا چاہیے ۔