Wednesday, April 24, 2024

ایوان صدر کے دروازے پھر عوام کے لیے کھل گئے

ایوان صدر کے دروازے پھر عوام کے لیے کھل گئے
December 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایوان صدر ایک بار پھر آج بھی عوام کے لیے کھلا ہے۔ صبح 9 سے شام 4 بجے تک سیر کی جا سکے گی۔ اہم سرکاری عمارت کے اندر جانے کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی جمع ہو گئی۔ بچے بڑے سبھی پہنچے۔ شہریوں کو شناختی کارڈ دکھا کر اندر جانے کی اجازت ملی۔ ایوان صدر کے باہر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اس سے پہلے 8 دسمبر کو بھی ایوان صدر شہریوں کےلیے کھولا گیا تھا۔