Monday, May 13, 2024

ایوان صدر کے دروازے شہریوں کیلئے کھل گئے

ایوان صدر کے دروازے شہریوں کیلئے کھل گئے
December 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایوان صدر کے دروازے ایک بار پھرشہریوں کےلیے کھل گئے ، بچے، بڑے سبھی اہم سرکاری عمارت کودیکھنے کےلیے پہنچے۔ سیاستدان بیوروکریٹس کے بعد اب ایوان صدر کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول دیے گئے ، اہم سرکاری عمارتوں تک عام شہریوں کی رسائی کے سلسلے میں ایوان صدر کوایک بار پھرعوام کےلیے کھولا گیا ۔ شہریوں کوقومی اسمبلی گیٹ سے ایوان صدرمیں رسائی دی گئی جہاں وہ بارہ دری اورراہداریوں سے ہوتے ہوئے ایوان صدرکے ہال میں پہنچے  ، اہم عمارت کو قریب  سے دیکھ کر شہریوں کی خوشی دیدنی تھی۔ بچے ایوان صدر کے باغ میں گھومے، بطخوں اورہرنوں کو دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے  ، شہریوں کو صبح 11 بجے شناختی کارڈز دکھا کر ایوان صدر میں داخلے کی  اجازت ملی ۔ اہم عمارت میں سیلفی  لینے کی خواہش پوری نہ ہونے پر مایوس نظرآئے۔