Saturday, May 18, 2024

ایوان صدر میں یوم پاکستان کےحوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ایوان صدر میں یوم پاکستان کےحوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
March 23, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔

 ہلال امتیاز کا اعزاز پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ، ایئرمارشل سید نعمان علی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ، میجر جنرل طاہر مختار اور دیگر شامل تھے۔

 سول اعزاز پانے والی نمایاں شخصیات میں سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ، گلوکار سجاد علی ، عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف ، ریماخان ، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر بھی شامل تھے۔  

 تقریب کے دوران شہید کرنل سہیل عابد ، شہید میجر علی سلمان ناصر ، شہید کیپٹن جنید حفیظ اور دیگر کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔

 دوسری طرف صدر پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے آفسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔ مندرجہ ذیل آفسرز اور سیلرز کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا۔

ہلال امتیاز( ملٹری)

ریئر ایڈمرل عمران احمد ہلال امتیا ز ( ملٹری)

ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیاز( ملٹری)

ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن ہلال امتیاز( ملٹری)

ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈور نصر محمودستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈور سید فیصل علی شاہ ستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کموڈوراظفر ہمایوں ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈورراس کریم ستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کموڈورنعمان بشیر عثمان ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈورسید نیّر محسن ستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کموڈور ساجد حسین ستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کموڈورراشد محمود ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈورظفر اقبال ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کموڈور کامران احمدستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کیپٹن رضوان علی منورستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کیپٹن محمد مسعود احمدستارئہ امتیاز ( ملٹری)

کیپٹن شفاعت علی خان ستارئہ امتیاز( ملٹری)

کیپٹن عامر محمود ستارئہ امتیاز ملٹری

تمغہِ بسالت

پرویز احمد CDT-Iتمغہِ بسالت

تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر محمد اظہر تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر محمد حسن تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر تنویر شاہد تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر عمران جاویدتمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر محمد طاہر فیاض تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر محمد ضیاءالحق تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر محمد عادل صدیقی تمغہِ امتیاز( ملٹری)

کمانڈر حسن شاہین تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈر عمران خان تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈراکبر مرزا تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈر عدنان بن سلطان تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈرقیصر وحید تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈر اریب اشرف چیمہ تمغہِ امتیاز( ملٹری)

لیفٹینٹ کمانڈر محمد شکیل تمغہِ امتیاز( ملٹری)

پاک بحریہ کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے لئے تمغہ خدمت ( ملٹری) ۔I کے20، تمغہ خدمت ( ملٹری)۔II

کے26 اور تمغہ خدمت ( ملٹری)۔III کے 21 اعزازات کی منظوری دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے 42 آفسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو تعریفی مراسلوں سے نوازا گیا۔